صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی خضدار میں سکول بچوں کی بس پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں سکول بچوں کی بس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کااظہارکیا ہے،صدر زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیاہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ذمے داران کے فوری تعین اور انہیں قرارواقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے واقعے میں زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ادھروزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیرداخلہ نے 3بچوں سمیت5افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کااظہارکیا،محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہارکیا۔