فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگارشہدا پر خصوصی تقریب، گارڈآف آنر پیش کیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگارشہدا پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں یادگار شہداپر فیلڈمارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارشہدا پر پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی،
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، افواج پاکستان ، بالخصوص شہداو غازیوں کے نام کیا،فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز سول،مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والوں کے نام منسوب کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں کیلئے ہے۔