یاماہا کی زبردست پیشکش، موٹرسائیکل کے خواہشمند افراد کی سنی گئی

لاہور( قدرت روزنامہ) موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے یاماہا پاکستان نے ایک شاندار پیشکش کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت صارفین بغیر کسی مارک اپ (0%) کے نئی یاماہا موٹرسائیکل قسطوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پیشکش 6 سے 12 ماہ کی مدت کیلئے دستیاب ہے، اس کا انحصار متعلقہ بینک کی منظوری اور مخصوص علاقوں میں سہولت کی دستیابی پر ہے۔ صارفین اس سہولت کے تحت پاکستان کے معروف بینکوں سے فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں جن میں مندرجہ ذیل بینک میں شامل ہیں:
ایم سی بی بینک
عسکری بینک
بینک الفلاح
بینک اسلامی
جے ایس بینک
فیصل بینک
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ
بینک آف پنجاب
کمپنی ذرائع کے مطابق قسطوں کی شرائط اور شرائطِ فنانسنگ ہر بینک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، اس لیے خریداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں اس سہولت کی دستیابی کی تصدیق ضرور کریں۔
یاماہا کی یہ پیشکش موٹرسائیکل کو عام صارفین کیلئے باآسانی قابلِ حصول بنانے کی ایک بڑی کوشش ہے تاکہ لوگ بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے اپنی پسندیدہ یاماہا موٹرسائیکل حاصل کر سکیں۔
خریداروں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہر بینک کے فنانسنگ اصول، مطلوبہ دستاویزات، ڈاؤن پیمنٹ کی شرائط اور دیگر تفصیلات کیلئے متعلقہ بینک یا قریبی یاماہا ڈیلرشپ سے رابطہ کریں۔ مزید معلومات کیلئے یاماہا کی آفیشل ویب سائٹ بھی وزٹ کی جا سکتی ہے۔