محبت کی راہ میں رکاوٹ بننے پر دوشیزہ نے اپنے ہی والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں نابالغ لڑکی نے محبت کی راہ میں رکاوٹ بننے پر اپنے آشنا اور اس کے ساتھیوں کیساتھ ملکر باپ کو ابدی موت کے گھاٹ اتار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں نابالغ لڑکی نے محبت کی شادی کی اپنے باپ کو ہی ابدی نیند سلا دیا، واقعے کچھ اس طرح پیش آیا کہ بھارت کے علاقے نارائن گوڑہ میں واقع رہائشی عمارت میں رام کرشنا نامی شخص اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ مقیم تھا کہ رام کرشنا کی کم عمر بیٹی کو بلڈنگ کے چوکیدار کے بیٹے سے محبت ہوگئی۔
باپ کو جب بیٹی کی محبت کا علم ہوا تو اس نے دونوں کو جدا کردیا اور چوکیدار کے بیٹے کو گھر میں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کروادیا، جس کعد 49 سالہ رام کرشنا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کشائی گوڑہ منتقل ہوگیا، رپورٹس کے مطابق جب چوکیدار کا بیٹا جیل سے رہا ہوا تو رام کرشنا کی بیٹی سے ملنے کشائی گوڑہ پہنچا جہاں دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تاہم لڑکی کا باپ رام کرشنا دونوں کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔
باپ کو درمیان میں حائل دیوار جان کر بیٹی نے اپنے آشنا چٹی بھوپال اور اس کے ساتھیوں کیساتھ ملکر پر سگے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور پولیس کو بتایا کہ باپ کی زمین پر گرنے سے موت ہوئی۔پولیس نے واقعے کی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ بیٹی نے اپنے آشنا چٹی بھوپال کے ساتھ باپ کو قتل کیا اور واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی، پولیس نے مقتول رام کرشنا کی بیٹی، چٹی بھوپال اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔