بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والوں کا پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائے، بیرسٹر سیف

جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کس بنیاد پر کراسکتی ہے
یم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہئے تاکہ قوم کو سچ معلوم ہوسکے،بیان
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وہ تمام افراد جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں ان کا پولی گراف ٹیسٹ کرایا جانا چاہئے، بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ جعلی مینڈیٹ سے آئی حکومت کس بنیاد پر کراسکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی اور شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ 8 فروری 2024 کو اپنے ووٹ سے لے لیا تھا، جو حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی ہو وہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کس بنیاد پر کرا سکتی ہے۔ان کا کہناہے کہ موجودہ حکومت پولی گراف ٹیسٹ کراکے اس کے نتائج جعلی بنا سکتی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات بنانے والوں کا بھی پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہئے تاکہ ان سازشوں کا پردہ فاش ہو سکے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نہ تو کوئی بیرون ملک جائیداد ہے اور نہ ہی کوئی اثاثہ ہے، سپریم کورٹ انہیں پہلے ہی صادق اور امین قرار دے چکی ہے۔مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا ہے کہ مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہئے تاکہ قوم کو سچ معلوم ہوسکے۔