فیفا نے شاہین شاہ آفریدی کو دنیا کے لیجنڈری نمبر 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)فٹ بال کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن فیفا نے پاکستان کے شاہین آفریدی کو فٹبال کے عظیم پلیئرز کے ساتھ کھڑا کر دیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فٹبال ورلڈکپ کے آفیشل اکاؤنٹ نے شاہین شاہ آفریدی کو دنیا کے لیجنڈری نمبر 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے،شاہین شاہ آفریدی کو میسی، نیمار اور موڈرچ جیسےسٹارز کے ساتھ جگہ مل گئی۔
فٹبال ورلڈکپ اکاؤنٹ کی پوسٹ میں آفریدی کی جرسی نمبر 10 دیگر عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کی گئی ہے۔