آئی ایم ایف کی ٹیکس قوانین پر عملدرآمد بڑھانے کیلئے مزید سخت اقدامات کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیکس بڑھانے کےلیے مزید سخت اقدامات کی تجویز دیدی۔

نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ بجٹ 26-2025 میں پرتعیش اشیا کی فہرست میں مزید اشیا شامل کرکے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے۔ پرتعیش اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز زیرغور ہے۔

عالمی بینک نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت کے ساتھ ٹیکس چوری روکنے کےلئے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے۔

ذرائع کے مطابق پی اوایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر50 لاکھ کرنے اور ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی تجویز دی گئی۔

زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے، درآمدات پر پابندیوں میں کمی کی تجاویز بھی تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ 26-2025 میں سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز زیرغور ہے، کھاد، سپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔