گوجرانوالہ ؛قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی کرکٹر کے بھائی کاکہناتھا کہ والدہ بازار جارہی تھیں،ڈاکو والدہ سے پرس چھین کر فرار ہو گئے ،پرس میں 2لاکھ 30ہزار روپے تھے ۔
حسن علی کے بھائی خرم کا مزید کہناتھا کہ واردات کرنے والے دو ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے،دوسری جانب پولیس کاکہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔