مخصوص نشستوں پر نظرثانی کا کیس؛مسلم لیگ( ن) نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں مسلم لیگ (ن) نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیانیوز‘‘ کے مطابق مسلم لیگ (ن )نے درخواست میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے 12جولائی کے فیصلے میں آرٹیکل 187 کااختیار غلط استعمال کیاگیا، آرٹیکل 187کا مکمل انصاف کا اختیار زیرالتواء مقدمات میں استعمال ہو سکتا ہے،مخصوص نشستوں کے کیس میں آرٹیکل 187کا استعمال طے شدہ عدالتی اصولوں کے منافی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے 80ارکان کیساتھ مخصوص نشستوں کیلئے اپیل دائر کی، اپیل پر فیصلے سے سنی اتحاد کونسل کے پاس صفر ارکان رہ گئے، آرٹیکل 187کااختیار لامحدود نہیں، سنی اتحاد کونسل کے 80ارکان میں سے کوئی عدالت پیش نہیں ہوا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 12جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔