پشین: پرانی رنجش پر دو گروپوں میں خونریز تصادم، دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

پشین (قدرت روزنامہ) پشین کے نواحی علاقے سرانان میں دو گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی کے باعث شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق واقعہ کلی گل باران کے قریب پیش آیا جہاں دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں جن کی شناخت نعمت اللہ، نقیب اللہ اور محمد داود کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا۔
حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔