وائس چانسلر جامعہ بلوچستان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، تنخواہوں میں کٹوتی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد با زئی کی ملاقات، تنخواہوں میں کٹوتی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا۔ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد با زئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی سے متعلق حالیہ نوٹیفکیشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فوری طور پر کٹوتی سے متعلق نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا، جس پر وائس چانسلر نے اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں تعلیمی اداروں کو درپیش مالی چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔