بلوچستان میں موسم خشک اور گرم، کوئٹہ میں 35، سبی اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تیز اور گردآلود ہواں کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ میدانی اور جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت شدید حد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 29، زیارت میں 25، اور ژوب میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مزید برآں، سبی اور تربت میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں 42، چمن میں 35، گوادر میں 40 اور جیوانی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے تیز اور گرد آلود ہواں کے چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے جس سے موسم میں مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔