حمائمہ کی اپنی جعلی نازیبا تصاویر پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی دھمکی


کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ حمائمہ ملک نے ان کی جعلی نازیبا تصاویر پھیلا نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔اداکار فیروز خان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹااسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ میری کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہیں جنہیں بے ہودہ طریقے سے ایڈٹ کیا گیا ہے۔ یہ نہایت شرم کی بات ہے لوگ ایسا کیسے کرسکتے ہیں۔

31 2 2 300x300

حمائمہ ملک نے اپنی ایڈٹ کی ہوئی تصاویر کو شیئر کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو قانونی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا میں ان فین پیجز سے درخواست کرتی ہوں کہ قانونی نوٹس لینے سے پہلے انہیں ابھی ہٹادیں۔
واضح رہے کہ حمائمہ ملک چند روز قبل آئی پی پی اے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں موجود تھیں جہاں اپینڈکس پھٹنے کی وجہ سے وہ کئی گھنٹے اسپتال میں داخل رہی تھیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔