فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکا کے دورے پر موجود فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر امریکی صدر سے ملاقات کیلیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات ظہرانے پر ہوگی، جس کا اہتمام امریکی صدر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے پہلے وائٹ ہاؤس مدعوکیا گیا جو امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے۔
ملاقات اس بات کی غمازی ہے کہ امریکا علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔
The Chief of Army Staff of the Pakistan Army, Field Marshal Asim Munir arrives at the White House in Washington D.C. to have lunch with, and hold a meeting with, the President of the United States of America, Donald Trump.
🇵🇰🤝🇺🇸 pic.twitter.com/IFmv1nvC78
— Mahii (@Mahii_Baloch1) June 18, 2025
فیلڈمارشل کا دورہ امریکا پاکستان کا جنوبی ایشیا نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر کردار واضح کرتا ہے، یہ دورہ تعلقات، عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان ہے۔
ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے اعتماد، اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔