دوسرا ٹی ٹونٹی، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اختتامی اوورز میں شاداب خان اور محمد نواز کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم کو فتح نصیب ہوئی۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آخری مقابلہ 22 نومبر کو شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل 13 مرتبہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آچکی ہیں جہاں 11 مرتبہ پاکستان نے فتح حاصل کی تاہم بنگلہ دیش نے جن 2 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی وہ دونوں بنگلہ دیش میں ہی کھیلے گئے تھے لہٰذا اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گئے 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف جیت کا تناسب 50 فیصد ہے۔

شعیب ملک اس طرزکی کرکٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔ وہ حریف ٹیم کے خلاف 29.71 کی اوسط سے 208 رنز بنا چکے ہیں، جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔

WhatsApp
Get Alert