شدید دھند کے باعث موٹر وے بند

پشاور (قدرت روزنامہ)پنجاب اور خیبرپختون خوا میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے . دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون مردان سے پشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے .

موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ پشاور جانے کے لیے جی ٹی روڈ استعمال کی جائے اور شہری گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال کریں . دوسری جانب درجہ حرارت میں کمی اور دھند نے پنجاب میں فضائی آلودگی سے درپیش مسائل مزید بڑھا دیے ہیں . ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے . . .

متعلقہ خبریں