ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیبیو ٹیسٹ میں زخمی، اسپتال منتقل
گال(قدرت روزنامہ)سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گال ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکن اوپنر دیموتھ کرونارتنے کے اسٹروک سے ویسٹ انڈین فیلڈر جرمی سولوزانو زخمی ہو گئے۔شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کر رہے سولوزانوکے ہیلمٹ پر دیموتھ کرونارتنے کی لگائی ہٹ لگی جس کے باعث وہ میدان میں گر پڑے ۔
ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے جرمی سولوزانو کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا جہاں سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق جرمی سولوزانو کو اسکین کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔