پاکستان کے معروف سرجن پروفیسر کا ایک اور کارنامہ، خاتون کو نئی زندگی مل گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی سرجن نے چودہ سال سے بستر پر پڑی مریضہ کی مفت سرجری کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کردی . سرجن پروفیسر معاذ الحسن نے دو سو کلو گرام وزن رکھنے والی غریب خاتون کی مفت سرجری کردی، پینسٹھ سالہ رشیدہ نامی بزرگ خاتون چودہ سال سے وزن میں زیادتی کے باعث بستر پر پڑی تھی .

سرجن پروفیسر معاذ الحسن نے بتایا کہ آپریشن کے بعد خاتون کا وزن دو سو سے کم ہوکر ایک سو دس کلو ہوجائے گا اورخاتون چلنے پھرنے کے قابل ہوجائیں گی . معاذ الحسن نے بتایا کہ بیریاٹرک سرجری پر بیس لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے، کسی اذیت میں مبتلا شخص کی مدد کرنا ہم ڈاکٹرز کا فرض ہے . رشیدہ بی بی نے بتایا کہ مجھے جب موٹاپے کا مرض لا حق ہوا تو میں ایک سکول ٹیچر تھی،گزشتہ چودہ سال سے بستر پر اذیت بھری زندگی گزار رہی تھی، سرجن پروفیسر معاذ الحسن میرے لئے فرشتہ بن کر آئے، ڈاکٹر معاذ نے میری سرجری کے تمام تر اخراجات برداشت کئے جس پر میں ان کے بے حد شکر گزار ہوں . دوسری جانب جناح ہسپتال میں شہریوں کو کورونا سے تحفظ کے لیے ویکسینیشن کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے،مریضوں اوران کے لواحقین کوہسپتال میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں،ان خیالات کا اظہارایم ایس جناح ہسپتال لاہورڈاکٹریحیی سلطان نے ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں موجودکرونا ویکسینیشن سنٹرمیں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے اور کورونا کا انجکشن لگانے کے لئے آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال میں مریضوں کوایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی سمیت بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں . مریضوں کوہسپتال میں مفت ٹیسٹس کی سہولت بھی موجود ہے . سینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹریحیی سلطان نے مزیدکہا کہ نے جناح ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتال میں مستحق،غریب اورنادارمریضوں کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور اس ضمن میں غفلت کے مرتکب اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی . انہوں نے کہا کہ ہم عوام کوصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریضوں کو مفت علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں