موسم سرما میں ہلدی استعمال کرنے کے فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہلدی کا قدیم زمانے سے بطور غذا اور دوا استعمال کیا جا رہا ہے جس کے صحت پر بے شمار طبی اثرات مرتب ہوتے ہیں، ہلدی میں اینٹی انفلامینٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائے جانے کے سبب اس کا استعمال ماہرین کی جانب سے بھی تجویز کیا جاتا ہے۔سردیوں کے موسم کو بڑی تعداد میں لوگ پسند کرتے ہیں مگر اِس کے آنے سے متعدد بیماریاں، انفیکشن اور وائرل بھی سر اٹھا لیتے ہیں جن سے تحفظ کے لیے احتیاط اور علاج دونوں ضروری ہیں اور یہ ایک بطور غذا ہلدی کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق آسانی سے دستیاب قدرتی جڑی بوٹی ہلدی جگر کی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ہلدی کی چائے جگر سمیت مجموعی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

سردیوں میں گرم تاثیرکھنے والی ہلدی سے بنے چند مشروبات ناصرف غذائیت کی بنا پر بے حد مفید ہوتے ہیں بلکہ یہ مزیدار بھی ہوتے ہیں جن کا استعمال سرد موسم میں لازمی ہے۔

سردیوں میں ہلدی کا استعمال بطور دوا کیسے کیا جا سکتا ہے اس کا طریقہ درج ذیل ہے :

ہلدی اور اجوائن کا پانی

اجوائن اور ہلدی کا پانی بنانے کے لیے اجوائن کو رات بھر کے لیے بھگو کر رکھ دیں، صبح اس پانی اور اجوائن میں ہلدی شامل کر کے پکا لیں، ہلدی اور اجوائن سے بنی صحت بخش چائے تیار ہے۔

ہلدی اور دودھ ( گولڈن ملک)

انٹرنیٹ پر ان دنوں گولڈن ملک (ہلدی والا دودھ) کا ذکر بڑا عام ہے، گولڈن مِلک صحت کے حوالے سے بے شمار فوائد کا مجموعہ کہلاتا ہے، سردیوں میں نیم گرم دودھ میں ہلدی ڈال کر استعمال کرنے سے جسم میں گرمی پیدا ہوتی ہے، اس کے علاوہ یہ دودھ ہڈیوں کو مضبوط بنا کر کمزوری سے بھی بچاتا ہے، اس مشروب میں ہلدی کی شکل میں اینٹی آکسیڈنٹس اجزا ہونے کے سبب جسم سے سوزش (انفلیمیشن) کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

نارنجی، لیموں، ادرک اور ہلدی سے بنا مشروب

ایک گلاس گاجر کا جوس لیں اور اب اس میں باقی اجزاء ادرک کا رس اور ہلدی شامل کر لیں، پینے سے قبل اس میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کر لیں، غذائیت سے بھرپور مزیدار گاجر اور ہلدی کا جوس تیار ہے۔

ہلدی سے بنا مِلک کوکٹیل

ایک گلاس نیم گرم دودھ میں سب سے پہلے ہلدی کو اچھی طرح سے مکس کر لیں، اب اس میں ناریل دودھ، شہد، جائفل، دار چینی اور ادرک کا پاؤڈر شامل کر کے نوش فرمائیں۔

نارنجی، ہلدی، ونیلا اور دہی کی اسموتھی

نارنجی کا جوس اس وقت مزید صحت بخش ہو جاتا ہے جب اس میں ہلدی بھی شامل کر لی جائے۔

دہی کی اسموتھی بنانے کے لیے ونیلا فلیورڈ دہی میں ہلدی، جما ہوا یک عدد کیلا، دار چینی پاؤڈر (حسب ذائقہ) اور شہد پھینٹ لیں اور اخروٹ کے ساتھ گارنش کر کے نوش کریں۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

2 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

2 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

3 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

3 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

3 hours ago