بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

تمپ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تمپ میں دہشتگردوں نے فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا ، سیکیورٹی فورسز نے بھرپور فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا اور دوران جھڑپ 2 اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، یہ چیک پوسٹ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دستیاب ہتھیاروں سے فوری جواب دیا گیا، جس سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا، جھڑپ کے دوران سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کا سفر متاثر ہونے نہیں دیا جائے گا۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

2 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

2 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

2 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

2 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

2 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

3 hours ago