نوکیا کی جانب سے 4 نئے زبردست اسمارٹ فونز پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوکیا کی جانب سے 4 نئے زبردست اسمارٹ فونز پیش کیے جانے کا امکان ہے . نوکیا کے 4 نئے اسمارٹ فونز کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن کے بارے میں ابھی زیادہ کچھ معلوم نہیں ، یہاں تک کہ ان فونز کے نام بھی معلوم نہیں بس ماڈل نمبر سامنے آئے ہیں .

ان میں سے ایک این 150 ڈی ایل اور دوسرا این 1530 ڈی ایل ہے ، یہ دونوں بظاہر کسی ایک ہی سیریز کے فونز لگتے ہیں جن کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ اوپری بائیں کونے پر موجود ہے . فون کے فرنٹ پر نوچ ڈیزائن سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ مڈرینج فونز ہوں گے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر سائیڈ پر دیا گیا ہے جو ایل سی ڈی ڈسپلے کی موجودگی کی نشانی ہے ، اسی طرح ہیڈفون جیک بھی موجود ہے اور بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے مگر ان کے سنسرز کے میگا پکسل کے بارے میں کچھ معلوم نہیں . اس کے علاوہ ایک اور فون این 151 ڈی ایل ہے جس کے بعد پر سرکولر کیمرا سیٹ اپ ہے اور بظاہر یہ انٹری لیول فون ہے جس میں بیک پر ایک ہی کیمرا ہے ، اس فون میں فنگرپنٹ اسکینر نہیں اور نیچے بیزل کافی نمایاں ہیں . چوتھا این 152 ڈی ایل ماڈل ہے جو ممکنہ طور پر سی سیریز کا نیا فون ہے ، سی سیریز میں عموماً اینڈرائیڈ گو فونز پیش کیے جاتے ہیں اور اس کا ڈیزائن بھی سی 1 اور سی 01 پلس سے مماثلت رکھتا ہے . واضح رہے کہ ابھی اس بات کا علم نہیں کہ نوکیا کی جانب سے یہ نئے فونز کب تک متعارف کرائے جاسکتے ہیں مگر تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جلد پیش کیے جاسکتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں