ٹیوٹا نے ’کرولا کراس ‘کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کمی کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹویوٹا انڈس موٹرز نے یکم اگست 2025 سے کرولا کراس کی تمام ویریئنٹس پر پروموشنل ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ آفر محدود مدت اور مخصوص تعداد کے لیے دستیاب ہوگی۔
کمپنی کے مطابق اس خصوصی آفر کے تحت کرولا کراس کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر کے صارفین کے لیے اس ایس یو وی کو مزید پرکشش اور قابلِ خرید بنانا ہے۔
انڈس موٹرز نے کرولا کراس کے ٹاپ ویرینٹ کی قیمت میں 5 لاکھ 14 ہزار روپے کمی کا اعلان کیاہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 94 لاکھ 49 ہزار روپے سے کم ہو کر 89 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔
ٹیوٹا نے کرولا کراس 1.8 ایچ ای وی کی قیمت میں 4 لاکھ 64 ہزا ر روپے کمی کر دی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر 85 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔
ٹیوٹا نے اپنی گاڑی کی قیمت میں 5 لاکھ 64 ہزار وپے کمی کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر 79 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
ٹیوٹا نے سب سے زیاد ہ قیمت میں کمی کرولا کراس کے بیسک ویرینٹ کی قیمت میں کی ہے جو کہ 6 لاکھ 14 ہزار روپے ہے ، گاڑی کی نئی قیمت 72 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 78 لاکھ 49 ہزار روپے فروخت کی جارہی تھی ۔
