حکومت نے پٹرول ڈیلرز مطالبات کے معاملے پر نااہلی دکھائی، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی دکھائی، پٹرول پمپ بند ہونے سے آج پورا ملک پریشان ہے۔ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں بیشتر پٹرول پمپ بند ہیں، اکثر پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں، کاروباری امور متاثر ہیں، یہ حکومت کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ امورِ زندگی ٹھپ کرکے عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی اجیرن کردی، پی ٹی آئی حکومت حل ہونے والے مسائل بھی نااہلی سے بحران بنا دیتی ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عوام پہلے ہی ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پٹرول خرید رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلا اضافہ تباہ کن ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی، قلت کے ساتھ مہنگا پٹرول، گیس پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی بجٹ کو ناکام کہا۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بجٹ کے ثمرات سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان نااہل حکمران ہیں۔

Recent Posts

کراچی: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی ناصر اللہ دم توڑ گئے

گزشتہ دنوں میرپور ماتھیلو کے مقامی صحافی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی…

17 mins ago

بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد کا کل سے صوبے میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کل سے بلوچستان بھر کی شاہراہیں بلاک کردیں گے، ٹرانسپورٹرز اتحاد کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ٹرانسپورٹرز…

26 mins ago

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، پنجاب سے آنیوالا مرغی کا 600 کلو مضر صحت گوشت پکڑا گیا

قمر زمان کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کے ساتھ کارروائی…

39 mins ago

استعال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندی کا مطالبہ کیوں؟ انڈس موٹر کمپنی کا انکشاف

حکومت کو استعمال شدہ کاروں کی درآمدات کو روکنے کے لیے اقدامات کی تجویز دی…

48 mins ago

سینیٹ میں پی ٹی آئی مرکزی دفتر سیل کرنے پر حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں میں گرما گرمی

ملک میں فسطائیت کی ایک لہر ہے، سینیٹر شبلی فراز، سی ڈی اے نے کل…

60 mins ago

ایس آئی ایف سی کا اجلاس 25 مئی کو طلب، وزیر اعلیٰ کے پی کو دعوت نہیں دی گئی

اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی اسلام…

1 hour ago