زلزلہ متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے،، وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایک روزہ ہرنائی کا دورہ

کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ایک روزہ دورے پر ہرنائی پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نور محمد دمڑ بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعلی کا کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے استقبال کیا۔ اس موقع پرڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل ہاشمی اور دیگر حکام بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت ہرنائی زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ان کے ساتھ کھڑی ہے، زلزلہ سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہرنائی کے دورے کے موقع پر زلزلہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمی افراد میں امدادی چیک کی تقسیم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ایک روزہ دورہ ہرنائی پہنچ گئے۔

ہیلی پیڈ پر کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز،ڈی آئی جی پولیس سبی رینج سید فدا حسین شاہ،ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر، ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے 7اکتوبر کو ہرنائی میں زلزلے میں 17 جان بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کیئے،زلزلے میں جاں بحق افراد میں فی فرد پانچ لاکھ روپے شدید 30زخمیوں میں فی زخمی دولاکھ روپے کا چیک تقسیم کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک انکے ساتھ کھڑی ہے۔

زلزلہ سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے حکام اور کمشنر کو ہدایت کی کہ کوئی بھی متاثرہ خاندان خیموں کمبلوں اور دیگر ضروری اشیا سے محروم نہ رہے اور متاثرین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادیں پر حل کیئے جائیں۔اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ ودیگر حکام تھے۔ علاوہ ازیں ہرنائی میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنرز پیش کیا۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

4 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

4 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

4 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

5 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

5 hours ago