کاجو کے استعمال کے صحت پر منفی اثرات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاجو ایک ایسا خشک میوہ ہے جس میں صحت سے متعلق بے شمار فوائد موجود ہیں مگر اس میوے کے غلط طریقہ استعمال کے سبب صحت پر منفی اثرات بھی آ سکتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق چھوٹوں بڑوں کی پسندیدہ خُشک گری کاجو میں قُدرتی طور پر صحت کے لیے درکار بنیادی غذائیت، معدنیات، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو کہ ماہرین کی جانب سے انسانی صحت کے لیے ناگزیر قرار دیئے جاتے ہیں، خاص طور پر کاجو وزن میں کمی اور دِل کی بہتر کارکردگی کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔اِس کے علاوہ کاجو کے استعمال سے اضافی کولیسٹرول اور فالج کے حملے کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔
غذائی ماہرین کی جانب سے کاجو کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کے نتیجے میں صحت پر آنے والے مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں :
غذائی ماہرین کے مطابق کاجو میں بھر پور مقدار میں فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق کاجو میں معدنیات، وٹامنز، پوٹاشیم اور فولک ایسڈ پائے جانے کے سبب یہ ہائی بلڈ پریشر اور دِل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کاجو سے وزن کم کرنا بہت ہی آسان ہے، روزانہ کی بنیاد پر اگر کاجو کا استعمال کرلیا جائے تو وزن میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے۔
کاجو میں موجود کیلشیم کی مقدار ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے، کا جو آنکھوں کی صحت اور تیز بینائی کے لیے بھی فائدہ مند ہے جبکہ اس کے زیادہ اور غلط طریقے سے کھانے کے نقصانات بھی ہیں۔کاجو کھانے کے نتیجے میں صحت پر آنے والے منفی اثرات کیا ہیں؟غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ کاجو کا استعمال ہمیشہ بھون کر کرنا چاہیے، کچے کاجو کے چھلکوں میں ’یوروشیول‘ (urushiol) نامی کیمیکل موجود ہوتا ہے جو کہ انسان کے لیے زہریلا ثابت ہو سکتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق استعمال سے قبل کچے کاجوؤں کو چھلکوں سے نکال کر بھون لیں تاکہ اِن کے اندر موجود زہریلا مادہ ختم ہو جائے، بغیر بھنے ہوئے کاجوؤں کے استعمال کے نتیجے میں جِلد پر جلن، لالی، منہ میں خارش اور چھالے بھی پڑ سکتے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جا تا ہے کہ خریداری کے وقت بھی ہمیشہ بھنے ہوئے کاجوؤں کو ہی ترجیح دینی چاہیے کیونکہ یہ زیادہ محفوظ ہیں۔ماہرین کے مطابق کاجو کے بہت زیادہ استعمال سے گریز کریں، کاجو میں بہت زیادہ توانائی ہونے کے نتیجے میں یہ دِنوں میں فربہ بھی کر سکتا ہے، اس لیے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 10 اور روزانہ کی بنیاد پر 3 سے 4 کاجو کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق کاجو کچھ افراد میں اپھار، قبض، وزن میں اضافے اور جوڑوں کی سوجن کی شکایت کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

4 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

4 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

4 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

5 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

5 hours ago