انا کسی بھی شخص کو برباد کر دیتی ہے: وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انا کسی بھی شخص کو برباد کر دیتی ہے، کامیابی اور عزت صرف اللّٰہ تعالیٰ کی ذات دیتی ہے . یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان نے معروف امریکی اسلامی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو دیئے گئے انٹرویو میں کہی ہے .

انہوں نے کہا ہے کہ مذہب کے معاملے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جا سکتی، آپ اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہیں . وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے سیاست شروع کی تو مافیا موجود تھی، اس وقت لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طاقت ور لوگوں نے میری کردار کشی کی، مال اور دولت نہیں انسان کے اندر غیرت کا ہونا بہت ضروری ہے . . .

متعلقہ خبریں