شدید بارشیں اور سیلاب، آزاد کشمیر کے اسکولوں میں 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

مظفر آباد (قدرت روزنامہ) شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر آزاد کشمیر کے اسکولوں میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19 سے 23 اگست تک تمام اسکول بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں مزید دو روز تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

قبل ازیں آج خیبرپختونخو ا کے ضلع مانسہرہ اور تورغر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی شدید بارشوں کے پیش نظر اسکولوں میں 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert