منی لانڈرنگ کیس ، پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے منی لانڈرنگ کیس میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔

لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کی طبعیت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

وکیل نے استدعا کی ہے کہ عدالت چوہدری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرے۔

واضح رہے کہ عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert