افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے،بلاول بھٹو
پاک فوج کے خلاف کشمیر سے بلند ہونے والی کسی آواز کو برداشت نہیں کیا جائے گا،

مظفرآباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔
مظفرآباد میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاک فوج کے خلاف کشمیر سے بلند ہونے والی کسی آواز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو حقوق دینے والی جماعت ہے، باقی دیگر قوتیں حقوق چھیننے والی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، پرتشدد کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ان کا کہنا تھ اکہ کراچی کے عوام آج بھی نہیں بھولے کہ 90 کی دہائی میں الطاف حسین کی سیاست نے کس طرح شہر کا امن، ترقی اور عوام کا جینا حرام کیا تھا۔ میں ہرگز نہیں چاہتا کہ اس طرز کی سیاست کو آزاد جموں و کشمیر میں فروغ ملے۔
گزشتہ روز چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری مظفرآباد پہنچے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل راٹھور نے رفقاء سمیت استقبال کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مظفرآباد میں ہیں۔
