انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشافات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جب سے انجینئر محمد علی مرزا گرفتار ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر اس کے حوالے سے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

گزشتہ شب 9 بجے اداروں نے ڈرامائی انداز میں انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کیا جس کے متعلق معروف اینکر اجمل جامی کی یوٹیوب ویڈیو میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔

اپنی حالیہ یوٹیوب ویڈیو میں معروف اینکر پرسن اور صحافی اجمل جامی نے کہا کہ بعض صحافیوں کے بقول وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے چند اہلکار انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی میں پہنچے، انہیں کہا کہ آپ کو اپنے کچھ افسران سے ملوانا ہے اور انہیں اپنے ساتھ لے ڈی سی آفس جہلم لے گئے۔

اپنی یوٹیوب ویڈیو میں اجمل جامی نے کہا کہ ڈی سی آفس میں تھری ایم پی او کا نفاذ کرتے ہوئے انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھری ایم پی او کا نفاذ وہاں عمل میں لایا جاتا ہے جہاں حکومتِ وقت کو نقصِ امن کا خدشہ ہو۔

اجمل جامی کے مطابق اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں انجینئر محمد علی مرزا نے رسول اکرم ﷺ کا ذکر کیا اور اس کے دوران مسیحیوں کی مذہبی کتاب میں رسول اللہ ﷺ کا ذکر کیسے کیا گیا ہے، اس کا ذکر بھی کیا، جس پر تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے رہنما محمد آصف اشرف جلالی کا ایک فتویٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

اینکر اجمل جامی نے کہا کہ محمد آصف اشرف جلالی نے واضح کیا کہ انجینئر محمد علی مرزا نے مسیحیوں کے مذہب میں رسول اللہ ﷺ کا ذکر کیسے کیا گیا ہے، اس ضمن میں رسول اللہ ﷺ کی شان میں ایک ایسا لفظ ادا کیا جو گستاخی کے زمرے میں آتا ہے جبکہ ایک معروف مسیحی اسکالر نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان کی تردید کی۔

مسیحی اسکالر ٹامی ولیم کا کہنا ہے کہ انجینئر محمد علی مرزا نے مسیحیت میں رسول اللہ ﷺ کا ذکر کیسے کیا گیا ہے؟ اس حوالے سے جو کہا ہے، وہ غلط کہا ہے۔ ہمارے مذہب میں حضرت محمد ﷺ کے بارے میں ایسا کوئی لفظ نہیں ملتا، جس کا حوالہ یا اشارہ انجینئر محمد علی مرزا اپنی گفتگو میں دے رہے ہیں۔

یہاں اجمل جامی نے تسلیم کیا کہ نقصِ امن کے خدشے کے ساتھ جو تھری ایم پی او لگایا گیا ہے، یہ بالکل درست ہے کیونکہ اس قسم کی گفتگو پر پاکستان میں نقصِ امن ہوسکتا ہے اور بتایا کہ مختلف مذہبی رہنماؤں نے انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert