موجودہ حکومت امیروں کوریلیف اور غریبوں کوتکلیف دیتی ہے ، بلاول بھٹو

پشاور (قدرت روزنامہ)بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت امیروں کوریلیف اور غریبوں کوتکلیف دیتی ہے۔ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کویوم تاسیس مبارک ہو ، پیپلزپارٹی مظلوموں اورغریبوں کی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےجمہوریت کیلئےسب سےزیادہ قربانیاں دی ہیں ، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے کبھی پیپلزپارٹی کومایوس نہیں کیاہے ، سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کو پشاور میں جلسےکی اجازت نہیں دی ، آج لوگوں کاجم غفیردیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا ، کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی ، غربت اوربےروزگاری کےخاتمےکیلئےپیپلزپارٹی بنائی گئی تھی ، پیپلزپارٹی نےہمیشہ غریبوں کیلئےآوازبلندکی ہے ، آج دیکھ لیں ،پورا پشاور جلسے میں موجودہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نےاس وقت حکومت سنبھالی تھی جب پوری دنیامیں معاشی بحران تھا ، ہم نےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام جیسےانقلابی منصوبےشروع کیے ، پیپلزپارٹی حکومت نےپنشن اورتنخواہوں میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے3سال سےپی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی مخالفت کررہی ہے، پی ٹی آئی نے ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی پر ڈالا ہے۔

Recent Posts

میری پیدائش پرامی خوش نہیں ہوئی تھیں: اقرا عزیز

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ…

2 mins ago

پی ایس ایل 10 کاآئندہ بر س 8 اپریل سے 20 مئی تک انعقاد ، ونڈو تجویز کر دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو…

17 mins ago

پہلے آڈیشن پر بہت بےعزتی کی گئی، منیب بٹ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنے کیریئر کے شروعات…

19 mins ago

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20…

25 mins ago

شادی کی تقریب میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، دلہا سمیت 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق…

25 mins ago

پاکستان میں لوگوں کے شادیاں نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ )اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین…

36 mins ago