شیخ رشید نے مہنگائی کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں اس کا حل تلاش کرنا ہے ، تنخواہ دار طبقے کیلئے زیادہ مشکلات ہیں۔
راولپنڈی میں ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون بن چکا ہے جس کے تحت آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے ہی ہوں گے، ای وی ایم پر اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عدالت جائے گی یا نہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا رونا شروع ہو جاتا تھا، اب بھی دھاندلی کا رونا ہوگا، یہ انتخابات سے پہلے بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ، میرے مطابق پنجاب کے 40 جبکہ ملک بھر میں تقریباً 80 ایسے حلقے ہیں جہاں اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ انتخابی نتائج بدل کر رکھ دے گا اور جب وہ لوگ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو ووٹ دینگے تو یہ پھر کہیں گے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی بنا کسی شرط کے آئی ایم ایف سے زیادہ پیسے ملک میں بھجواتے ہیں انہیں ووٹ کا حق حاصل ہونا چاہئے اور یہ حق انہیں عمران خان نے دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں میں جلد ایوننگ شفٹ بھی شروع کریں گے، بہت جلد راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لڑکے اتنا نہیں پڑھتے جتنی لڑکیاں پڑھتی ہیں، مستقبل میں ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہوتی جا رہی ہے بیٹا نالائق ہوتا جارہا ہے، نئے سال سے غریب بستیوں کے اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی میں کسی بدمعاش کو معزز نہیں بننے دیا، پاکستان میں لوگ باتیں بہت کرتے ہیں کام کوئی نہیں کرتا، میں نے 60 تعلیمی ادارے راولپنڈی میں بنائے جس کی کوئی مثال نہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کے قیام پر مجھے استعفٰی دینا پڑا۔اپنے تعلیمی دور کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں امتحانات میں 60 سے زائد نمبرز نہیں لیے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

4 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

4 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

4 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

4 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

5 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

5 hours ago