کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ ملزم کا 100 بچوں سے زیادتی کا اعتراف
ملزم نے بچوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں، ڈائری میں انکے نام بھی لکھتا تھا، پولیس

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد کی تاریخ کے سب سے بڑے جنسی اسیکنڈل کے گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے تفتیش اور انکشافات جاری ہیں۔
گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے ہونے والی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 2011 می ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 میں ملزم قیوم آباد بی ایریا میں منتقل ہوا اور شربت کا ٹھیلا لگایا، ملزم 2016 سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ بدفعلی اورذیادتی کررہا ہے، گرفتارملزم 5 سال سے 12 سال تک کی بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔
ٹھیلے پرآنے والی بچیوں اوربچوں کو پیسوں کا لالچ دے کر اوپر گھر میں لے جاتا اور انہیں اپنی حوس کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ویڈیوزبھی بناتا تھا، تفتیشی رپورٹ میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اب تک 100 بچوں اوربچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے جس کی ویڈیو اور تصاویر اس کے موبائل فون اوریو ایس بی میں محفوظ ہیں۔
ایس ایچ او ڈیفینس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ گرفتارملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ملزم کی ایک ایک بچی یا بچے کے ساتھ متعدد نازیبا تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں، گرفتار ملزم ڈائری بھی لکھتا تھا اور گرفتار ملزم کے پاس 70 سے 75 بچے بچیوں کے ناموں کی فہرست بھی موجود ہے۔
گرفتار ملزم نے یو ایس بی میں متاثرہ بچوں اور بچیوں کی پروفائل بھی بنا رکھی تھی، گرفتار ملزم نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کا کیا کرتا تھا اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
