مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا سنہری موقع! جانیں اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتِ پاکستان نے ملک بھر کے کالجز اور جامعات کے طلبہ و طالبات کیلئے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ان طلبہ کی مدد کرنا ہے جو مالی مشکلات کی وجہ سے خود لیپ ٹاپ خریدنے کے قابل نہیں ہیں۔
حکام کے مطابق اس اسکیم کا بنیادی ہدف تعلیم کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاسز، فری لانسنگ اور تحقیق میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ طلبہ ڈیجیٹل میدان میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
درخواست گزاروں کے لیے آن لائن اسٹیٹس جانچنے کی سہولت
ماضی میں اکثر طلبہ یہ شکایت کرتے نظر آئے کہ انہیں اپنی درخواست کے منظور یا مسترد ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے حکومت نے ایک آن لائن ویریفکیشن سسٹم متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے طلبہ چند کلکس میں اپنے درخواست کا اسٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔
درخواست چیک کرنے کا طریقہ؛
سب سے پہلے PM Youth Program کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔
اپنا شناختی کارڈ نمبر (CNIC) درج کریں۔
اپنی یونیورسٹی یا کالج کا انتخاب کریں۔
سسٹم فوری طور پر آپ کو بتائے گا کہ آپ کی درخواست منظور، زیر غور یا مسترد کی جا چکی ہے۔
درخواست کے لیے مطلوبہ دستاویزات؛
درست شناختی کارڈ یا نادرا سے تصدیق شدہ بی فارم
یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ اسٹوڈنٹ کارڈ یا انرولمنٹ کا ثبوت
تازہ ترین تعلیمی ریکارڈ (ٹرانسکرپٹ)
یونیورسٹی کے ڈیٹا بیس میں اپ ڈیٹ شدہ ذاتی معلومات
لیپ ٹاپ کی ترسیل میں تاخیر کیوں ہوتی ہے؟
اگرچہ کچھ طلبہ کی درخواستیں منظور ہو جاتی ہیں، لیکن پھر بھی بعض اوقات لیپ ٹاپ ملنے میں تاخیر ہوجاتی ہے۔ حکام کے مطابق اس کی چند اہم وجوہات درج ذیل ہیں۔
شناختی کارڈ نمبر کی غلطی
موبائل نمبر یا ای میل کا غیر فعال ہونا
تعلیمی ریکارڈ کا اپڈیٹ نہ ہونا
ایک ہی شناختی کارڈ پر متعدد درخواستیں دینا
شکایت یا مسئلہ ہو تو کیا کریں؟
اگر کسی طالبعلم کا نام فہرست میں شامل نہ ہو، یا درخواست میں کسی قسم کی دقت پیش آئے تو وہ اپنی یونیورسٹی کے فوکل پرسن سے رابطہ کر سکتا ہے یا PM Youth Program کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروا سکتا ہے۔
