گزشتہ سال کی نسبت اس وقت ریونیو 36 فیصد زیادہ ہے، شوکت ترین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس وقت ریونیو 36 فیصد زیادہ ہے، عالمی سطح پر مہنگائی بڑھ رہی ہے، مگر ڈومیسٹک مہنگائی پچھلے سال سے کم ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ڈسکاؤنٹ ریٹ بڑھایا گیا، اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی ڈیڑھ ماہ بعد دیا کرے گا، ڈسکاؤنٹ ریٹ بڑھاکر 8.45 کیا گیا ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ برآمدات 2.5 سے 3.5 فیصد پر گئیں، نومبر میں درآمدات 7.75 ا رب اور اکتوبر میں 6.3 بلین تھیں۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ پرائس، ایل این جی، کھانے کے تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، جو چیزیں مہنگی ہوئی وہ درآمدی اشیا ہیں۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس وقت ریونیو 36 فیصد زیادہ ہے، ریونیو میں اضافے کا مطلب ہے کہ ملک کی معیشت ترقی کررہی ہے، ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں، ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے، معیشت اور معاشی حالت درست سمت میں ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے سے درآمدی بل 1.5 ارب ڈالر بڑھا، بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے درآمدی بل بڑھا۔

Recent Posts

بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین…

3 mins ago

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے…

13 mins ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس…

31 mins ago

برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ثابت نہ ہونے پر…

1 hour ago

جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن…

1 hour ago

دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل…

1 hour ago