اسد عمرکے جلسے میں شہری نے عمران خان مردہ بادکانعرہ لگادیا،پھرکیاہوا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان مردہ باد کے نعرے کیوں لگائے . تحریک انصاف کے کارکنان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنادیا .

اسد عمر کے جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنان نے ایک نامعلوم شخص پر تشدد کیا . راول پنڈی میں گولڑہ موڑ پر تحریک انصاف کے جلسے میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خطاب کیا . اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان نے شہری کو مارنا شروع کر دیا . انہوں نے کہا کہ اس شخص نے وزیراعظم عمران خان مردہ باد کے نعرے لگائے تھے . تحریک انصاف کے کارکنان نے واقعے کی ویڈیو بنانے والے میڈیا نمائندوں سے موبائل فونز بھی چھین لیے . اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو نوجوان کو بچانے کی کوشش کرتے رہے . نامعلوم شخص کو ایم پی اے عمر تنویر بٹ کی گاڑی میں بٹھا کر جلسہ گاہ سے لے گئے . . .

متعلقہ خبریں