صوبے کی چیف سیکرٹری کا تبادلہ اپوزیشن ارکان کے مطالبے پر ہونے جا رہا ہے، اصغر خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے صحافیوں کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ شنیدمیں آرہاہے کہ صوبے کی چیف سیکرٹری کاتبادلہ اپوزیشن ارکان کے مطالبے پرہونے جارہاہے جوسمجھ سے بالاترہے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ صوبے کے اہم معاملات میں ٹریژری بنچز کے مقابلے اپوزیشن بنچز کی رائے اورمنشاکو اہمیت اوراولیت دی جارہی ہے اوریہ تجربہ بھی ملکی تاریخ میں شاید اس بدقسمت صوبے کے حصے میں آرہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جن خدشات کااظہارگوادرریکوڈک سیندک کے مستقبل کے متعلق کئے جارہے تھے ان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے شایدصوبے کے حکومتی سیٹ اپ کو تبدیل کیاگیاانہوں نے کہا کہ جنوبی بلوچستان پیکج بھی ایک دو ٹھیکیدارسنیٹرز کی جھولی میں ڈالنے کی تیاریاں بھی مکمل ہو چکی ہے بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام کے دسترس سے باہررکھنے پرتندہی سے عملدرآمدسے یہ ثابت ہوتاہے کہ گودارسمیت ساحلی پٹی کوبلوچستان حکومت کے بجائے وفاقی حکومت کے سپردکیاجارہا ہے جونہ صرف قابل تشویش ہے بلکہ گرفت بھی ہے اسکے علاوہ گوادراور کوئٹہ میں سیٹلمنٹ کینام پربھی انتہائی خطرناک قسم کی نظریں جمائی گئی ہیں اس پریہاں کے عوام نے سوچنا ہوگااوریہی وجہ ہے کہ جنوبی بلوچستان باالخصوص گوادرکے مردوزن سراپااحتجاج ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن…

4 mins ago

پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)لیاری کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر…

12 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک…

22 mins ago

کراچی: 140 گرام سونے کی ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس نے صدر کے علاقے صرافہ بازار میں سونے کے کارخانے…

30 mins ago

بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق

ٹورونٹو(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق کے مطابق بچپن اور نوجوانی میں ہائپرٹینشن کا ہونا ممکنہ طور…

42 mins ago

امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد

میامی(قدرت روزنامہ)امریکی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران نے ہوائی جہاز میں جانے والے مسافر کی پتلون…

45 mins ago