انڈونیشیا: ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹ گیا، 13 افراد ہلاک

انڈونیشیا(قدرت روزنامہ)انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی . غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ اور دھویں سے 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں .

ڈیزاسٹر ایجنسی حکام کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو گرم راکھ سے جلنے کے زخم آئے ہیں . ماؤنٹ سیمیرو کے آتش فشاں سے گزشتہ روز راکھ اور دھواں نکلنا شروع ہوا تھا . آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کے بادل 40 ہزار فٹ تک بلند ہوئے تھے جس سے نزدیکی علاقے میں اندھیرا چھا گیا تھا . ماؤنٹ سیمیرو انڈونیشیا کے 130 فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے . . .

متعلقہ خبریں