شاہ محمود قریشی اچانک جیل سے ہسپتال منتقل ‘
پی ٹی آئی چھوڑنے والوں فواد چوہدری ‘ مولوی محمود ‘ عمران اسماعیل کی ہسپتال میں شاہ محمود سے اچانک ملاقات ‘ نئی سیاسی ہلچل

ملاقات کیوں کی ؟ بڑی خبر نے طوفان برپا کردیا
میاں محمود الرشید بھی کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل
لاہور/اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبیعت ناساز ہونے پر جیل سے پی کے ایل آئی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کے پتے میں پتھری بتائی جا رہی ہے اور ان کے گال بلیڈر کی سرجری ہونی ہے ۔ وہ 28 اکتوبر سے اسپتال میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹر فیصل ان کا معائنہ کر رہے ہیں ۔ اسی دوران، پی ٹی آئی کی پرانی قیادت اور پارٹی چھوڑنے والے اہم رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ایک اہم ملاقات کی ہے، جس نے نئی سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے ۔ ملاقات کرنے والوں میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی شامل تھے ۔
ذرائع کے مطابق، اس ملاقات نے سیاسی حلقوں میں طوفان برپا کردیا ہے، کیونکہ اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کی پرانی قیادت “رہائی عمران خان تحریک” چلانے کے لیے تیار ہے ۔ اس تحریک میں اسد عمر، علی زیدی، سبطین خان اور دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قیادت عمران خان سے تحریک کی اجازت لے گی اور سندھ و خیبرپختونخوا سے بھی پرانے سیاسی لوگوں کو ساتھ ملائے گی ۔ اس پرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو باہر نہیں نکال سکتی ، اور وہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد عملی طور پر کام کرتے دکھائی دیں گے ۔
شاہ محمود قریشی نے ایک بات چیت میں بتایا کہ انہیں اڈیالہ جیل میں ہی ڈاکٹروں نے پتے میں پتھری کا بتایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ قید تنہائی میں تھے، مگر اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا، اس لیے ڈاکٹروں کی ہدایت پر آپریشن کے لیے اسپتال ایڈمٹ ہوئے ہیں ۔ ٹیسٹ جاری ہیں اور ایک دو دن میں آپریشن متوقع ہے ۔ انہوں نے اپنی سزا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا” ، اور انہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے دعاگو ہونے سمیت چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل کی ۔ دریں اثناء، تحریک انصاف کے ایک اور سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو بھی طبیعت ناسازی پر کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ انہیں چیسٹ انفیکشن ہوا ہے اور وہ اسپتال کے پرائیویٹ روم نمبر 9 میں زیر علاج ہیں ۔
