افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کی تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے اغوا کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں . جیو نیوز کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف اور آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا   افغان سفیر کی بیٹی کے کیس سے متعلق کوئی بات پوشیدہ نہیں رکھنی ہے، چاہتے ہیں حقائق دنیا کے سامنے رکھیں .

پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی کے کیس کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، دستیاب شواہد کی بنا پر اغوا کیے جانے کا تاثر غلط ہے . افغان ہم منصب کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی . ہم نے تصدیق کرلی ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے نکل کر کہاں کہاں گئی، ہم نے کچھ نوٹس افغان وزیر خارجہ سے شیئر کیے ہیں . افغان ہم منصب کو 16 جولائی کو پیش آئے واقعے پر اب تک کے اقدامات سے آگاہ کیا ہے، اب پاکستان کو افغانستان کی طرف سے تعاون کی ضرورت ہے . شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  ہماری خواہش ہے کہ حقائق دنیا کے سامنے رکھیں، افغان ہم منصب کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی . وزیراعظم عمران خان معاملے کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں، افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے . آج صبح افغان ہم منصب سے فون پر بات ہوئی، جو اقدامات کیے وہ افغان وزیر خارجہ سے شیئر کیے . . .

متعلقہ خبریں