وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی، رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزراء کا تربت پہنچ گئے, نیشنل پارٹی سے 27ویں آئینی ترمیم پر حمایت طلب کرلی

کوئٹہ (قدرت نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی رانا ثنا اللہ سمیت دیگر وفاقی وزراء کا اعلیٰ سطحی وفد تربت پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق وفد نے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق وفاقی وفد نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم نیشنل پارٹی نے آج ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ترمیم کے خلاف ووٹ ڈالے گی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نیشنل پارٹی کا ایک ایک ووٹ ہے، جو آئینی ترمیم کی منظوری یا ناکامی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert