گوادر میں بنیادی انسانی حقوق کی شدید ابتری یقینا ایک لمحہ فکریہ ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو کو اپنے پیش رو جابر کی ظالمانہ اقدامات ہر گز نہیں دہرانے چاہیے، غریب عوام، بوڑھوں، بزرگوں، بچوں اور خواتین پر طاقت کی استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔گوادر میں بنیادی انسانی حقوق کی شدید ابتری یقینا ایک لمحہ فکریہ ہے۔ حالیہ جاری پرامن تحریک کی تمام مطالبات جائز اور قانونی ہے۔پر امن مظاہرین پر طاقت کا استعمال ننگی بربریت تصور کی جائیگی جو صورتحال کو مزید بگاڑ کی طرف لیجانے کی مترادف ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر دھرنے کیلئے بڑی تعداد میں پولیس کی طلبی پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلی کو اپنے پیش رو جابر کی ظالمانہ اقدامات ہر گز نہیں دہرانے چاہیے بلکہ خود اپنے سینئر دوستوں کیساتھ معاملات کی حساسیت کو جانچتے ہوئے مظاہرین سے سیاسی طور پر انگیج کرنا چاہیے۔ غریب عوام، بوڑھوں، بزرگوں، بچوں اور خواتین پر طاقت کی استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں بنیادی انسانی حقوق کی شدید ابتری یقینا ایک لمحہ فکریہ ہے۔ حالیہ جاری پرامن تحریک کی تمام مطالبات جائز اور قانونی ہے۔ حکومت کو فی الفور مظاہرین کے سرکردہ شخصیات سے مل کر مسائل جلد حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور کس بھی قیمت پر طاقت کیاستعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پر امن مظاہرین پر طاقت کا استعمال ننگی بربریت تصور کی جائیگی جو صورتحال کو مزید بگاڑ کی طرف لیجانے کی مترادف ہوگا۔ حکومت کو مقدمات اور دھمکیوں کے سہارے نہیں اپنانے چاہیے بلکہ اپنے لوگوں کو گلے لگا کر دادرسی کرنی چاہیے۔ فی الفور کرفتار مظاہرین کو رہا کیا جائے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

33 mins ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

42 mins ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

50 mins ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

53 mins ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

1 hour ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

1 hour ago