بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں، نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہمیں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔

آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ہم پاکستانی حکمران اِن کے اِلزام تراش سے پوچھتے ہیں کہ وہ حلف لیکر بتائیں کہ کتنے بلوچ، پشتون، سندھی، گلگت بلتستان انہوں نے اغوا کروائے، مطالبہ ہے لاپتہ افراد کو جلد رہا کر کے انہیں منظر عام پر لایا جائے۔