سعودی عرب میں پہلی بار سلمان خان سمیت دیگر بھارتی سلیبرٹیز کے جلوے

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی دارالحکومت ریاض میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان ،جیکولین فرنینڈز، شلپا شیٹھی سمیت معروف بھارتی سیلیبرٹیز نے اپنی پرفارمنس سے دھوم مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سیلیبرٹیزنے ریاض میں ہونے والے لائیو کنسرٹ میں اپنی پرفارمنسز سے خوب داد سمیٹی ، یہ پہلا موقع تھا جب سلمان خان سمیت دیگر بھارتی سیلبرٹیز سعودی عرب میں جلوہ گر نظر آئے۔

ریاض سیزن کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پرسلمان خان ودیگرکی پرفارمنسز کی تصاویر کے ساتھ لکھا گیا ، ‘ بلیوارڈ پلس بالی ووڈ ستاروں کے ہمراہ جگمگا رہا ہے’۔

سلمان خان ، جیکولین اور شلپاشیٹھی کے علاوہ ‘دی بینگ، دی ٹورری لوڈڈ’ نامی اس کنسرٹ میں پربھودیوا، ساجی منجریکر، ایوش شرما، گرورندھاوا، کمال خان، منیش پال، سنیل گرووشامل تھے۔

سلمان خان نے انٹری اپنے مشہور ڈائیلاگ ‘ ایک بار جو میں نے کمٹمنٹ کرلی، اس کے بعد تو میں خود کی بھی نہیں سنتا’ سے کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب کنسرٹ سے پہلے سلمان خان نے شلپا شیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اورجنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی الشیخ کا شکریہ ادا کیا۔بھارتی سپر سٹار کا مزید کہنا تھا کہ ‘ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ یہاں باربارآئیں گے، آپکی تفریح کے لیے یہاں اپنی فلمیں لائیں گے، کنسرٹ کریں گے اور آپ کو معیاری اور بہتر تفریح کا سامان فراہم کریں گے’۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ یہاں فلموں کی عکسبندی کی جائے۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

1 min ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

7 mins ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

22 mins ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

28 mins ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

35 mins ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

49 mins ago