ریاض سیزن کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پرسلمان خان ودیگرکی پرفارمنسز کی تصاویر کے ساتھ لکھا گیا ، ‘ بلیوارڈ پلس بالی ووڈ ستاروں کے ہمراہ جگمگا رہا ہے’ .An Unforgettable sight. A MASSIVE crowd at #Riyadh today #DabanggReloadedRiyadhHungama pic.twitter.com/OHMJoZPGMy
— Faridoon Shahryar (@iFaridoon) December 10, 2021
سلمان خان ، جیکولین اور شلپاشیٹھی کے علاوہ ‘دی بینگ، دی ٹورری لوڈڈ’ نامی اس کنسرٹ میں پربھودیوا، ساجی منجریکر، ایوش شرما، گرورندھاوا، کمال خان، منیش پال، سنیل گرووشامل تھے .#BoulevardPlus is shining with Bollywood stars 🇮🇳🇸🇦 We witness a special moment as The Bollywood star Salman Khan & the stars of DA-BANGG The Tour take on the stage to impress us with outstanding choreographies to their exceptional songs 😍🔥 #RiyadhSeason pic.twitter.com/xoXa4nQU6W
— موسم الرياض | Riyadh Season (@RiyadhSeason) December 10, 2021
سلمان خان نے انٹری اپنے مشہور ڈائیلاگ ‘ ایک بار جو میں نے کمٹمنٹ کرلی، اس کے بعد تو میں خود کی بھی نہیں سنتا’ سے کی . خیال رہے کہ گزشتہ شب کنسرٹ سے پہلے سلمان خان نے شلپا شیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اورجنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی الشیخ کا شکریہ ادا کیا . بھارتی سپر سٹار کا مزید کہنا تھا کہ ‘ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ یہاں باربارآئیں گے، آپکی تفریح کے لیے یہاں اپنی فلمیں لائیں گے، کنسرٹ کریں گے اور آپ کو معیاری اور بہتر تفریح کا سامان فراہم کریں گے’ . سلمان خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ یہاں فلموں کی عکسبندی کی جائے . . ..@BeingSalmanKhan at his best Just look at the crowd!!!#DabanggReloadedRiyadhHungama pic.twitter.com/BYJku6HAi0
— Faridoon Shahryar (@iFaridoon) December 10, 2021