افغان جنگ کے باعث خیبرپختونخوا کی معیشت کو نقصان پہنچا، اسد قیصر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ افغان جنگ کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی معیشت کو نقصان پہنچا۔
اسد قیصر نے بتایا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کی شرح اور صنعتیں جنگ کی وجہ سے ختم ہوئیں۔ انہوں نےکہا چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے۔
اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا وفاقی حکومت کے لوگوں کو وفاق کا مطلب ہی نہیں پتا۔
انہوں نے کہا کہ جو این ایف سی کا فیصلہ کر رہے انہیں وفاق اور وفاقی حکومت کا فرق ہی نہیں پتا۔
اس موقع پر محمد زبیر نے کہا گورنر اسٹیٹ بینک کہہ رہے تھے وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اپنی پالیسیاں تبدیل کرے، ان کاکہنا تھا اگر وزیراعظم اپوزیشن کی بات نہیں سن رہے تو اپنے لوگوں کی باتیں ہی سن لیں۔

WhatsApp
Get Alert