ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟’شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ملک مٰیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے حکومت پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے،کیا اسے تبدیلی کہا جائے؟ اسٹیٹ بینک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جا رہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ اسی طرح پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا،

کیا یہ تبدیلی ہے؟’ اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ سوئی سدرن گیس نے صنعتوں اور مقامی پیداواری یونٹس کو گیس بند کر دی، کیا یہ تبدیلی ہے؟ شہباز شریف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے، جنہیں ان سے امنگیں تھیں، وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیں۔