ہمارے بارڈر پر سنگین چیلنجز کی وجہ سے کاروبار بند اور معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے ہمارے بارڈر پر سنگین چیلنجز ہیں، ہمارا کاروبار بند ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے ہماری معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کے لیے اس کانفرنس کا انعقاد چاہتے ہیں۔ ہم حزبِ اختلاف کی تمام جماعتوں، سول سوسائٹی، وکلا برادری اور میڈیا کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ اس سلسلے میں ہم نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا آفتاب احمد شیرپاؤ کو دعوت دی، جنہوں نے ہماری دعوت قبول کی۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
میڈیا گفتگو سے قبل تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری جنرل اسد قیصر کی سربراہی میں وفد نے وطن کور میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہیں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی 20 اور 21 دسمبر کو ہونے والی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی، محترم آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔
ہمارے بارڈر پر سنگین چیلنجز ہیں، ہمارا کاروبار بند ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے ہماری معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ہم پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کے لیے اس کانفرنس کا انعقاد چاہتے ہیں۔ ہم حزبِ اختلاف کی تمام جماعتوں، سول سوسائٹی، وکلا برادری اور میڈیا کو اس کانفرنس میں شرکت کی… pic.twitter.com/f8X6kYr3Xo
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) December 16, 2025
