یہ اذیت ناک صورتحال کب تک جاری رہے گی،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج مسلسل برقرار ہے، کئی علاقوں میں حدِ نگاہ اب بھی صفر ہے . چوہنگ، موہلنوال، مراکہ، سندر اور مانگا منڈی میں شدید دھند ہے، دھند کی وجہ سے ملتان روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے .

چونیاں، چھانگا مانگا، کنگن پور اور کھڈیاں میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے،شیخو پورہ، حجرہ شاہ مقیم اور گرد و نواح میں بھی شدید دھند کا راج ہے . قصور تا ملتان روڑ دھند کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے، پتوکی، حبیب آباد، پھول نگر اور قرب و جوار کے علاقوں میں بھی شدید دھند پھیلی ہوئی ہے . بیشتر علاقوں میں دھند کے باعث نمی سے فیڈر ٹرپ کر گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی . کوٹ رادھا کشن اور ملحقہ علاقوں میں بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر ہے . محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں دھند مزید بڑھے گی، جبکہ موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان ہے . محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ دھند کے باعث ہوا میں نمی سے اسموگ میں نمایاں کمی آئے گی . محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے لاہور میں درجۂ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں آج کم از کم درجۂ حرارت 8، ایئر پورٹ پر 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں