سازش کے تحت بلوچستان کو شمالی و جنوبی میں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،ڈاکٹرمالک بلوچ

آواران(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو سیاسی بیگانگی کا شکار نہیں ہونے دینگے وسائل چھیننے کے بعد ٹھپہ ماری کے ذریعے حق نمائندگی بھی چھینا جارہا جس سے عوام بدترین بدحالی کا شکار ہورہے ہیں . الیکشن 2018 میں نیشنل پارٹی سے آواران کا جیتا ہوا سیٹ چھین لیا گیا جس کے ردعمل میں آج ہزاروں لوگ نیشنل پارٹی کے کال پر جھاو جیسے پسماندہ علاقہ میں یکجا ہوگئے .

ڈاکٹر شہید شفیع جان بزنجو نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت کے لیئے وقف کردی ایسے مسیحا کے قاتل تاریخ کے جبر سے نہیں بچ پائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھاو میں شہید ڈاکٹر شفیع بلوچ کی برسی کے موقع پر بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری خیر جان بلوچ مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ، مرکزی سوشل میڈیا سکریٹری ولید بزنجو،مرکزی ہیومن رائیٹس سیکریٹری میر شاوس بزنجو میر ولید بزنجو خورشید رند میر اشرف علی مینگل بی ایس او پجار کی وائس چیئرمین گورگین بلوچ نے بھی خطاب کیا . ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کو میں ایک منظم سازش کے تحت بارڈر ٹرہڈ اور جنوبی شمالی کے نام پر تقسیم کرنے، بارڈر ٹریڈ پر عوام کو لسانی اور علاقائی بنیاد پر لڑانے کی سازشیں کررہے ہیں جو قابل قبول نہیں . سیاسی عدم استحکام کا شکار بنا کر لوگوں کو سیاسی اور معاشی طور پر دست نگر بنایا جارہا ہے . جھاو آواران مشکے کے لوگ اسکول ہسپتال اور سڑک سے محروم ہیں . ڈاکٹر مالک بکوچ نے واضع کیا کہ شہید مولابخش دشتی اور شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کے قاتل ہمیشہ تاریخ کے سامنے شرمسا رہینگے جھنوں نے ایسے انسانوں کا قتل کیا . گوادر میں ای ماہ سے لوگ سڑکوں پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہا ہیے اور لوگ غیرقانونی مائیگیری، بارڈر تجارت کی ٹوکن نظام سے آزادی اور سیکورٹی چیک پوسٹوں کے خاتمے کے لیے سراپا احتجاج ہیں جلسہ سے سینٹر میر کبیر محمد شہی نے اپنے خطاب میں شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کھاکہ ڈاکٹر شہید شفیع جان بزنجو کی شہادت کو چھ سال ہو گے اس کے بعد آج تک آواران میں ایک ڈاکٹر نہیں آیا ایسے انسان کے قاتلوں کے پیشانی پہ لگا ہوا داغ کبھی نہیں مٹ سکتا . جلسہ سے رحمت صالح بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آواران پنجگور کے عوام خیرجان بلوچ کے ساتھ ہیں اور نیشنل پارٹی یہاں کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے انتخابی نتائج تبدیل کرکے نیشنل پارٹی سے آواران کی نشست چھیننے والوں نے نہ صرف عوام سے زیادتی کی بلکہ تاریخی جرم کا ارتکاب کیا . جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خیرجان بلوچ نے کہا کہ شہید ڈاکٹر شفیع جان سے میرا خونی رشتہ ضرور تھا مگر جھاو آواران مشکے کے عوام سے شہید کا روحانی رشتہ تھا وہ عوام کے دلوں کے دھڑکن تھے نیشنل پارٹی کسی بھی قسم کی دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوگا . جھاو مشکے آواران کے لوگ قرون وسطی کی زندگی گزار رہیے ہیں مگر ان کے حوصلے پست نہیں وہ نیشنل پارٹی کو اپنا نجات دہندہ تصور کرتے ہیں آج کے جلسہ نے ثابت کیا کہ آواران جھاو اور مشکل کے عوام پہلے بھی نیشنل پارٹی کے ساتھ تھے آج بھی نیشنل پارٹی کے ساتھ ہیں . اس موقع پر نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی صدر حمید ایڈوکیٹ، نیشنل پارٹی پنجگور کے صدر حاجی صالح محمد بلوچ، مکران کے ممتاز ٹرانسپورٹر نیشنل پارٹی کے رہنما اقبال شاہ زئی میر نظام رند سمیت دور دراز سے آئے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنما موجود تھے . . .

متعلقہ خبریں